Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی 54 ویں برسی ، مسلح افواج کا خراجِ عقیدت

Web Desk by Web Desk
اگست 20, 2025
in پاکستان
0
پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی 54 ویں برسی ، مسلح افواج کا خراجِ عقیدت

اسلام آباد: پاکستان کے مایہ ناز سپوت، پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی 54 ویں برسی کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج نے انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راشد منہاس شہید کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کی قربانی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے 20 اگست 1971 کو مادرِ وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کا ناقابلِ تسخیر جذبہ، وفاداری اور حب الوطنی نہ صرف مسلح افواج بلکہ پوری قوم کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ترجمان کے مطابق، راشد منہاس کی بہادری اور قربانی ہمیں اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ آزادی کی کیا قیمت ہوتی ہے، اور وطن کے دفاع کے لیے کس قدر حوصلہ درکار ہوتا ہے۔ ان کی شہادت نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا اور پاکستان کی فضائیہ کی تاریخ کو ایک ناقابلِ فراموش باب بخشا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ راشد منہاس کا نام تاریخ میں ہمیشہ وفا، حوصلے اور قومی فخر کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ مسلح افواج نے ان کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Previous Post

عمران خان نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کردیا

Next Post

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمرایوب اور شبلی فراز سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

Next Post
جی ایچ کیو حملہ کیس: عمرایوب اور شبلی فراز سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمرایوب اور شبلی فراز سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم