اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ ترجمان وزارت کے مطابق ملک بھر سے کل 1 لاکھ 18 ہزار 60 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ درخواستیں ‘پہلے آئیے، پہلے پائیے’ کی بنیاد پر وصول کی گئی تھیں اور اب مزید درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
وزارت نے حج اخراجات کی پہلی قسط کے طور پر نصف رقم وصول کی ہے، جبکہ باقی رقم کی ادائیگی دوسری قسط میں ہوگی۔ حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی یکم نومبر سے شروع کی جائے گی۔