Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سلمان اکرم فیملی کی طرح ہیں ان سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی: علیمہ خان

Web Desk by Web Desk
اگست 26, 2025
in پاکستان
0
سلمان اکرم فیملی کی طرح ہیں ان سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی: علیمہ خان

راولپنڈی: عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہےکہ ان کی سلمان اکرم سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی وہ فیملی کی طرح ہیں۔

راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی سپریم کورٹ سےضمانت ہوئی مگر سمجھ نہیں آئی میرے بچوں کو کیوں اٹھایا، یہ خوفزدہ ہیں، بچوں سے ڈر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ ریزخان بزنس کرتا ہے، اسپورٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، شیر شاہ کو بھی دوسرے دن اٹھایا، ان گرفتاریوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے کہا ہے مجھے بھی گرفتار کریں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجہ سے میری کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، سلمان اکرم ہمارے وکیل ہیں اور ہماری فیملی کی طرح ہیں، ان کا اپنا کوئی مسئلہ ہوگا اور اگر ضمنی انتخابات کا ایشو ہے میرا خیال ہے ان سے ہی پوچھ لیں۔اس موقع پر عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب پر تنازع ہے تو پارٹی بتائے گی، ہماری جب ملاقات ہوئی تو عمران خان نے واضح طورپر بتایا تھا، ضمنی الیکشن نہیں لڑنا، بانی نے کہا تھا الیکشن میں جانے سے پارٹی کو نقصان ہوگا اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

عظمیٰ خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ الیکشن میں جانے سے ناجائز نااہلیوں کو جواز مل جائے گا، بانی نے کہا تھا یہ ہمیں جیتنے نہیں دیں گے مرضی کے لوگوں کو جتوائیں گے، بانی نےکہا تھا کہ اگر ہم الیکشن میں جائیں گے تو پارٹی ان نااہلیوں کو جائز قرار دے گی، بانی نے پارٹی کو پیغام دیا تھا تحریک پر توجہ مرکوز کریں۔

Previous Post

خیبر پختونخوا: سیلاب سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر،87 ہزار صارفین بجلی سے محروم

Next Post

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بارشوں کے موسم میں سیاحت پر پابندی کی تجویز دیدی

Next Post
چیئرمین این ڈی ایم اے نے بارشوں کے موسم میں سیاحت پر پابندی کی تجویز دیدی

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بارشوں کے موسم میں سیاحت پر پابندی کی تجویز دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم