Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بارشوں کے موسم میں سیاحت پر پابندی کی تجویز دیدی

Web Desk by Web Desk
اگست 26, 2025
in پاکستان, موسم
0
چیئرمین این ڈی ایم اے نے بارشوں کے موسم میں سیاحت پر پابندی کی تجویز دیدی

اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بارشوں کے موسم میں سیاحت پر پابندی کی تجویز دے دی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہمارے ہاں 200ملی میٹر بارش ہو تو وہ ایک آفت بن جاتی ہے، بارشوں کے موسم میں 2، 3 ہفتے تک سیاحت پر پابندی ہونی چاہیے، چین کے پاس ایسی ٹیکنالوجی ہے جو 12 ماہ پہلے ڈیزاسٹر بتادیتی ہیں اور ہم نےبھی ڈیزاسٹر کے حوالے سے ویسا سسٹم بنالیا ہے، ہمیں ڈیزاسٹر سے پہلے کام کرنا چاہیے کیونکہ ڈیزاسٹر سے پہلے ایک ڈالر کی مدد بعد کے 11 ڈالر سے بہتر ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو قومی سلامتی کے طور پر دیکھا جائے، بدقسمتی سے ہماری آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، ایسےہی آبادی بڑھتی رہی تو 2050 تک ہم تیسرا بڑا ملک جائیں گے۔اس موقع پر چیئرمیں پی اے سی جنید اکبر نے سوال کیا کہ آپ کی تیاری سے تو یہ لگ رہا ہےکہ لاشیں کیسے نکالنی ہیں روڈ کیسے بنانے ہیں، ہماری رہنمائی کریں گے آئندہ کیسے بچاسکتا ہے اس کی کیا تیاری ہے جس کا گھر تباہ ہوگیا اس کو آٹے اور خیمے ملنے سے کیا ہوگا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ اس وقت بہاولنگر سے سلیمانکی کی طرف سیلاب آرہا ہے، ہم نے بونیر اور دیگر علاقوں میں کئی لوگوں کو پہلے بچایا، ہم نے کپیسٹی سے زیادہ سیاحوں کو نہ آنے کے بھی ہدایات جاری کیں، لوگ وارننگ کے باوجود نہیں رکتے، بارشوں کے موسم میں دو سے تین ہفتے تک سیاحت پر پابندی ہونی چاہیے۔ ممبر کمیٹی ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ ہم نے سنا ہے باہر سے ارلی وارننگ سسٹم کےلیے پیسے آئے تھے، پھر وہ پیسے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈال دیے گئے تھے، مجھےاختیار ملاتو ارلی وارننگ سسٹم بینظیر انکم میں منتقل کرنے والوں کے خلاف ایف آئی درج کراؤں گا۔

اجلاس کے دوران سینیٹر افنان اللہ نے سوال کیا کہ ابھی جو سیٹلائٹ بھیجی ہے کیا اسے بھی ریموٹ سینسنگ کیلئے استعمال کریں گے؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے جواب دیا کہ 370 سیٹلائٹس کی معلومات ہمارے پاس آتی ہیں، ناسا اور یورپی سیٹلائٹس سے معلومات بھی ہمیں آتی ہیں۔

Previous Post

سلمان اکرم فیملی کی طرح ہیں ان سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی: علیمہ خان

Next Post

اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان نئی ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ

Next Post
اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان  نئی ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان نئی ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم