Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

خیبر پختونخوا: سیلاب سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر،87 ہزار صارفین بجلی سے محروم

Web Desk by Web Desk
اگست 26, 2025
in پاکستان, موسم
0
خیبر پختونخوا: سیلاب سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر،87 ہزار صارفین بجلی سے محروم

پشاور: خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

پاور حکام کے مطابق سیلاب سے سوات، شانگلہ اور بونیر میں 292 ٹرانسفارمر متاثر ہوئے جب کہ تینوں اضلاع میں 49 فیڈرزکو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2 لاکھ 12 ہزار صارفین کی بجلی بحال کردی گئی ہے تاہم 87 ہزار صارفین اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 33 فیڈرز مکمل بحال اور 9 جزوی بحال کیے گئے ہیں جب کہ 7 بدستور خراب ہیں،پشاور فیڈرخرابی سے 2 لاکھ 99 ہزار صارفین متاثر ہیں۔اس کے علاوہ سوات میں 63، شانگلہ 56 اور بونیر میں 46 فیصد صارفین بجلی سے محروم ہیں، بحالی کے کاموں میں 10 تکنیکی ٹیمیں، 87 فیلڈ اہلکار مصروف ہیں، 481 پولز اور 55 فیڈرز کی مرمت جاری ہے جب کہ بونیر اور سوات کے بڑے اسپتالوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیسکو کو سیلاب سے 16 کروڑ 42 لاکھ 77 ہزار روپے کا نقصان ہوا جس میں صرف سوات میں پیسکو کو 5 کروڑ 36 لاکھ 46 ہزار روپےکانقصان ہوا۔

Previous Post

مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

Next Post

سلمان اکرم فیملی کی طرح ہیں ان سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی: علیمہ خان

Next Post
سلمان اکرم فیملی کی طرح ہیں ان سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی: علیمہ خان

سلمان اکرم فیملی کی طرح ہیں ان سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی: علیمہ خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم