جہلم : پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کرلیا۔
جہلم پولیس کے مطابق انجینئر محمد علی مرزاکو 3 ایم پی او کےتحت گرفتار کیاگیا اور انہیں جیل منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق انجینئر علی مرزا کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سےدرخواست دائر ہے جس کے نتیجے میں انہیں گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنارکھا ہے۔