Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 10 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے اموات کی تعداد 313 ہوگئی

Web Desk by Web Desk
اگست 29, 2025
in بین الاقوامی
0
غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 10 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے اموات کی تعداد 313 ہوگئی

غزہ میں اسرائیلی حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے، تازہ کارروائی میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

بدھ کو جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں بے گھر افراد کے خیموں پر اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں ایک عورت اور ایک بچہ بھی شامل ہیں جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق غزہ شہر میں اسرائیلی فوج کے الگ الگ حملوں میں مزید 6 فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں امداد تقسیم کرنے کے مقامات کے قریب بھی حملے کیے گئے جن میں کم از کم 12 فلسطینی جان سے گئے۔

طبی عملے کے مطابق شمالی غزہ میں 4 افراد اس وقت شہید ہوئے جب وہ کھانا لینے کے لیے انتظار کر رہے تھے۔غزہ کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 10 فلسطینی انتقال کر گئے جس کے بعد اسرائیل کے مسلط کردہ قحط سے اموات 313 ہو گئیں جن میں 119 بچے بھی شامل ہیں۔

طبی ذرائع کے مطابق صرف بدھ کی صبح سے اسرائیلی افواج نے مجموعی طور پر51 فلسطینیوں کو شہید کیا۔دوسری جانب اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں امریکا کے علاوہ تمام ارکان نے غزہ میں جاری قحط کو انسان کا بنایا ہوا بحران قراردیا۔اجلاس میں اسرائیل سے فوری جنگ بندی اور بلارکاوٹ امداد فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔

Previous Post

امریکی ووٹرز کی اکثریت نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کُشی قرار دیدیا

Next Post

سپارکو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں

Next Post
سپارکو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں

سپارکو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم