اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملکی گیس پر نئے کنکشن دینے پر مستقل پابندی عائد کر دی ہے اور سوئی سدرن و سوئی ناردرن کو پہلے سے وصول شدہ 30 لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے منظور شدہ فریم ورک دونوں گیس کمپنیوں کو ارسال کر دیا ہے، جس کے تحت اب صرف درآمدی گیس پر نئے کنکشن دیے جائیں گے۔ اس فریم ورک میں 9 شرائط رکھی گئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق:
سوئی سدرن اور ناردرن ایک سال میں 50 فیصد صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ کنکشن فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔ارجنٹ فیس ادا کرنے والے صارفین کو 3 ماہ کے اندر درآمدی گیس پر کنکشن فراہم کیا جائے گا۔ایک سال سے منقطع رہنے والے گھریلو کنکشن بھی صرف درآمدی گیس پر بحال کیے جائیں گے۔درآمدی گیس کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہوگا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کنکشنز پر نئی پالیسی گائیڈ لائنز بھی جاری کر دی ہیں۔

