Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان نے 2 کھرب سے زائد کی آمدن کیلئے 2 منصوبوں پر کام شروع کردیا

Web Desk by Web Desk
ستمبر 23, 2025
in تجارت
0
پاکستان نے 2 کھرب سے زائد کی آمدن کیلئے 2 منصوبوں پر کام شروع کردیا

اسلام آباد: پاکستان آئندہ چند ہفتوں میں 750ملین ڈالر (2 کھرب 11ارب روپے ) کی مالی آمدن حاصل کرنے کے لیے دو منصوبے تیار کررہا ہے جن میں پانڈا بانڈ کے اجرا اور بین الاقوامی بینکوں کی مدد سے کمرشل فنانسنگ حاصل کرنا شامل ہے۔

حکومت 300 سے 500 ملین ڈالر کی کمرشل فنانسنگ کے حصول پر غور کر رہی ہے جو ڈوئچے بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور دیگر بین الاقوامی بینکوں کے کنسورشیم کے ذریعے ممکن ہوگی کیونکہ پاکستان کو 30 ستمبر 2025 کو یوروبانڈ کی میچورٹی پر 500 ملین ڈالر (ایک کھرب 40ارب روپے )کی ادائیگی کرنی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر (2کھرب 80 ارب روپے ) کی دوسری بڑی پیمنٹ اپریل 2026 میں کرنی ہے، پاکستان اس وقت ڈالرز کے حصول کے منصوبے بنا رہا ہے جب آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اس ہفتے کے دوران پاکستان کے دورے پر آنے والا ہے۔آئی ایم ایف کی ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں وہ اسٹیٹ بینک، او آئی سی سی آئی اور پاکستان بزنس کونسل (PBC) کی قیادت سے ملاقات کرے گی۔

ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے "دی نیوز” کو بتایا کہ بین الاقوامی بینکوں کے ذریعے 300 سے 500 ملین ڈالر کی کمرشل فنانسنگ حاصل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ، پاکستان آئندہ چند ہفتوں میں غالباً نومبر میں، چینی مارکیٹ سے 250 ملین ڈالر حاصل کرنے کے لیے پانڈا بانڈ کے اجرا کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔

جب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اس معاملے پر تبصرے کے لیے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ حکومت پانڈا بانڈ کے اجرا پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس کا پہلا اجرا جلد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یوروبانڈ کی میچورٹی کے باعث حکومت کو دو بڑی ادائیگیاں کرنی ہیں‘پہلی 500 ملین ڈالر کی جو ستمبر 2025 میں ہے اور دوسری ایک ارب ڈالر کی جو اپریل 2026 میں ہوگی۔ حکومت اور اسٹیٹ بینک بیرونی واجبات کی ادائیگی کے ایسے طریقے تلاش کر رہے ہیں جن سے اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ نہ پڑے۔

Previous Post

برطانیہ،کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس کا بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

Next Post

بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا: منیر اکرم

Next Post
بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا: منیر اکرم

بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا: منیر اکرم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم