Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اب پاکستان میں وہ افغان رہے گا جس کے پاس ویزا ہوگا، وزیراعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں فیصلہ

Web Desk by Web Desk
اکتوبر 18, 2025
in پاکستان
0
اب پاکستان میں وہ افغان رہے گا جس کے پاس ویزا ہوگا، وزیراعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں افغان مہاجرین کے قیام اور واپسی سے متعلق بڑے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ اب پاکستان میں صرف وہ افغان شہری رہ سکیں گے جن کے پاس درست ویزا ہوگا، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا عمل تیز رفتاری سے جاری رکھا جائے گا۔

اس اجلاس میں تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شریک ہوئے۔ تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، ان کی نمائندگی مشیر مزمل اسلم نے کی۔ اجلاس میں افغان مہاجرین سے متعلق معاملات کے علاوہ افغانستان کی جانب سے دراندازی اور اشتعال انگیزیوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ افغان مہاجرین کی مرحلہ وار وطن واپسی کا عمل جاری ہے اور 16 اکتوبر 2025 تک 14 لاکھ 77 ہزار 592 افغان شہری اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔ بریفنگ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ افغان مہاجرین کو کسی قسم کی اضافی مہلت نہیں دی جائے گی، ان کی وطن واپسی جلد یقینی بنائی جائے گی اور افغانستان کی جانب ایگزٹ پوائنٹس کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے تاکہ واپسی کا عمل سہل اور تیز رفتار بنایا جا سکے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو پناہ دینا یا گیسٹ ہاؤسز میں قیام کی اجازت دینا قانوناً جرم ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے دوران ان کے ساتھ باعزت اور انسانی ہمدردی کے تحت سلوک کیا جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام ہم سے سوال کرتے ہیں کہ حکومت کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھائے گی۔ پاکستان نے ہمیشہ برادر ملک افغانستان کے عوام کی مدد کی، مگر اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چالیس برس تک افغان بھائیوں کی میزبانی کی اور ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا، لیکن اب ملک کے اپنے وسائل اور سلامتی کو ترجیح دینا ہو گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے اور اشتعال انگیزیاں انتہائی تشویشناک ہیں، پاکستان کسی بھی صورت اپنی قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے کے لیے ویزا لازمی ہوگا، اور اس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے اجلاس کے دوران بتایا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سے ٹیلی فونک گفتگو کی، انہیں مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے لیے مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق، صوبوں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل میں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں گے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے ایک مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی اور وفاقی وزارت داخلہ جلد ایک نیا میکانزم تیار کرے گی جس کے تحت افغان شہریوں کی رجسٹریشن، ویزا تجدید اور واپسی کا عمل مؤثر اور شفاف انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

Previous Post

برطانوی شہزادہ اینڈریو کا ‘ڈیوک آف یارک’ کا لقب چھوڑنےکا اعلان

Next Post

وزیر خزانہ کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فچ سے اظہار تشکر

Next Post
وزیر خزانہ کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فچ سے اظہار تشکر

وزیر خزانہ کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فچ سے اظہار تشکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سابق کپتان مصباح الحق کو کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
  • صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ کیوں گرایا؟
  • پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز پر آؤٹ، مہاراج کی 7 وکٹیں
  • کراچی: شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں جکڑے باپ نے 2 بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے
  • پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، متاثرہ بچے کا تعلق کے پی سے ہے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم