Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت، سکیورٹی کے سخت انتظامات

مولانا حامد الحق کو ان کے مرحوم والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

Web Desk by Web Desk
مارچ 1, 2025
in پاکستان
0
مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت، سکیورٹی کے سخت انتظامات

نوشہرہ: جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے میں شہید ہونیوالےمولانا حامد الحق سمیت دیگر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا عبد الحق ثانی نے پڑھائی ، نماز جنازہ میں افغان قونصلر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پردارالعلوم حقانیہ اکوڑہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، مدرسہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ دارالعلوم میں داخلی دروازوں پر سکینرز نصب کئے گئے تھے جبکہ اکوڑہ خٹک کی مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے نوشہرہ کا دورہ کیا اور دھماکے میں شہید ہونے والے نائب مہتم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا حامد الحق کے جنازے کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ مدرسہ حقانیہ جیسے مقدس مقام پر حملہ ملک دُشمن عناصر کا انتہائی بُزدلانہ اقدام ہے، مدرسہ حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامدالحق و دیگر کی شہادت قوم کیلئے ایک بڑا صدمہ ہے۔

Previous Post

پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی بار دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ

Next Post

پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہا ہے: کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

Next Post
پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہا ہے: کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہا ہے: کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم