Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ماہ مقدس کا آغاز: پہلی تروایح کی ادائیگی، مساجد کی رونقیں بحال

Web Desk by Web Desk
مارچ 1, 2025
in پاکستان
0
ماہ مقدس کا آغاز: پہلی تروایح کی ادائیگی، مساجد کی رونقیں بحال

اسلام آباد: ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا۔

آج نماز عشا کے بعد پہلی تراویح اور کل پہلی سحری ہوگی، ملک میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں روح پرور اجتماعات کا آغاز بھی ہوگیا جبکہ مختلف اضلاع میں رمضان کا چاند اہتمام کے ساتھ دیکھا گیا۔ملک بھر میں کروڑوں افراد کل سے روزے رکھیں گے اورخیرات و صدقات اور عبادات کی ادائیگی کے ذریعے خدائے بزرگ و برتر کا روحانی قرب طلب کریں گے،مساجد میں لوگوں کے رش میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے اور اہل ایمان نے آج سے نماز تراویح کا آغاز کر دیا ہے۔بازاروں میں بھی لوگوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے جو رمضان المبارک کے لیے کھجوریں، پھل اور دوسری ضروری کھانے پینے کی خریداری کر رہے ہیں جبکہ ماہ مقدس کے لیے مساجد کو بھی خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔ماہرین صحت نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیں، انہوں نے پانی کازیادہ استعمال کرنے اور کھانے پینے کی صحت بخش عادات اپنانے پرزور دیا ہے۔خیال رہے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، یورپ اور امریکا میں آج پہلا روزہ تھا، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور جاپان سمیت مختلف ممالک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔

Previous Post

لیہ/3 روزہ پنک گالا تقریبات کا آغاز ہو گیا ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے رعنائیوں سے بھر پور تقریبات کا افتتاح کر دیا

Next Post

4457 ارب روپے ٹیکس ریونیو کے ایک لاکھ 8 ہزار مقدمات عدالتوں میں پھنسے ہونیکا انکشاف

Next Post
4457 ارب روپے ٹیکس ریونیو کے ایک لاکھ 8 ہزار مقدمات عدالتوں میں پھنسے ہونیکا انکشاف

4457 ارب روپے ٹیکس ریونیو کے ایک لاکھ 8 ہزار مقدمات عدالتوں میں پھنسے ہونیکا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم