Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سلامتی کونسل کا اجلاس سرکس سےزیادہ کچھ نہیں: روسی مندوب امریکا پر برہم

Web Desk by Web Desk
جنوری 16, 2026
in بین الاقوامی
0
سلامتی کونسل کا اجلاس سرکس سےزیادہ کچھ نہیں: روسی مندوب امریکا پر برہم

 

روسی مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے اجلاس کو سرکس قرار دے دیا۔

روسی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس سرکس سے زیادہ کچھ نہیں اور اسے بلانا شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس عالمی امن کے لیے بلایا جانا چاہیے تھا، نہ کہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے، کیونکہ بیرونی قوتیں ایران میں موجودہ حالات کو بڑھاوا دے رہی ہیں۔

ایران کے نائب مندوب نے کہا کہ کشیدگی یا تصادم کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن اگر جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

روسی مندوب نے مزید کہا کہ شہریوں اور املاک کا تحفظ ایرانی حکومت کی ترجیح ہے۔ امریکا کی جانب سے ایرانی عوام کو اداروں پر قبضہ کرنے کی ترغیب دی گئی، جو کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر اور حکومت کی حمایت میں وسیع پیمانے پر لوگ نکلے، اور امریکی کارروائی سے پورا خطہ مزید بحران کا شکار ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ روس کی جانب سے مسائل کے پرامن حل میں تعاون کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

Tags: #Russia #Iran #UNSecurityCouncil #MiddleEast #Diplomacy #روس #ایران #سلامتی_کونسل #خطے_کی_صورتحال #سفارتکاری
Previous Post

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھادی، عوام ریلیف سے محروم

Next Post

یمن کے وزیراعظم مستعفی، وزیرخارجہ کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا

Next Post
یمن کے وزیراعظم مستعفی، وزیرخارجہ کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا

یمن کے وزیراعظم مستعفی، وزیرخارجہ کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم