بحیرہ عرب میں پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو بھارتی کوسٹ گارڈ نے قبضے میں لے لیا اور 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔
کشتی میں تقریباً 500 کلوگرام مچھلی اور ماہی گیری کا سامان برآمد ہوا، جسے بھارتی حکام نے قبضے میں لے لیا۔
انچارج کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے۔ کشتی سے کوئی غیر قانونی یا مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔ یہ واقعہ گجرات کے قریب کھلے سمندر میں پیش آیا، جب پاکستانی ماہی گیر اپنی روایتی ماہی گیری کے علاقوں میں مچھلی پکڑ رہے تھے۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کے انچارج نے کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

