نئی دہلی کی بھارتی عدالت نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں مجرم قرار دیا، جبکہ حریت رہنما فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی مجرم قرار دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مقدمات بدنام زمانہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی عدالت میں چلے، اور حریت پسند کشمیری خواتین کو سزائیں 17 جنوری کو سنائی جائیں گی۔
کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا، اور ان کے شوہر عاشق حسین گزشتہ تین دہائیوں سے جھوٹے مقدمات میں بھارتی قید میں ہیں۔

