قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں سفر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے اعلان کیا ہے کہ بابر اعظم بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان ٹیم کے کیمپ کے لیے طلب کیا گیا ہے، اور وہ اپنی آئندہ اسائنمنٹس کے لیے کیمپ میں شامل ہوں گے۔
سڈنی سکسرز نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں کہا کہ بابر اعظم اب بی بی ایل کے بقیہ فائنلز سیریز کے میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ساتھ ہی ٹیم نے بابر اعظم کا بی بی ایل میں شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ سڈنی سکسرز کا چیلنجر فائنل ہوبارٹ ہیوریکینز کے ساتھ شیڈول ہے، اور چیلنجر جیتنے والی ٹیم بی بی ایل کے فائنل میں اتوار کو پرتھ اسکارچرز سے مقابلہ کرے گی۔

