Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جتھے شاہراہیں بند کردیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا: سرفراز بگٹی

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 2, 2025
in پاکستان
0
جتھے شاہراہیں بند کردیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا: سرفراز بگٹی

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ہیں اور سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے مستحقین میں رمضان فوڈ پیکج کی تقسیم کا افتتاح کردیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو مستحقین میں منصفانہ راشن تقسیم کرنے کا کہا گیاتھا، ڈپٹی کمشنرز  نے مستحقین کی شارٹ لسٹنگ کی ہے، راشن کی تقسیم کا مقصد مستحقین کی خوشیوں میں اضافہ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ قومی شاہراہوں کی بندش سے راشن کی تقسیم میں مشکلات ہیں، ارکان اسمبلی کو راشن نہیں دیا،وہ صرف نگرانی کر رہے ہیں، دور دراز علاقوں میں کون سے لوگوں کے بینک اکاؤنٹ ہیں کہ انہیں کیش پیمنٹ دی جائے اور رمضان فوڈ پیکج کے تحت صوبے میں ڈھائی لاکھ مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے مختلف ہیں، عدالتی احکامات کے باوجود قومی شاہراہیں بند کر دی جاتی ہیں، لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے تو اس پر رد عمل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے ذمہ داری نبھائیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز کےخلاف کارروائی کی جائے گی، جن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ذمہ داری نہیں دکھائی انہیں ہٹا دیا جائے گا۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ دفعہ 144ہمیں اجازت دیتی ہےکہ طاقت کا استعمال کریں، سڑکیں بند کرنا کسی بھی طرح منصفانہ نہیں، جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ہیں، کسی کو غائب کرکے پریشر حکومت پر ڈالا جاتا ہے، حکومت صبر اور تحمل سے کام لے رہی ہے، احتجاج کرنے والے افراد اپنے ساتھ خواتین اور شیر خوار بچوں کو ساتھ لاتے ہیں۔

Previous Post

خون کا سی گروپ، یعنی کرکٹ

Next Post

جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا اختتام، اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد کا داخلہ روک دیا

Next Post
جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا اختتام، اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد کا داخلہ روک دیا

جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا اختتام، اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد کا داخلہ روک دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم