Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فائیوجی اسپیکٹرم نیلامی اور سروس کے آغاز میں مزید تاخیر کا خدشہ

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 3, 2025
in ٹیکنالوجی
0
فائیوجی اسپیکٹرم نیلامی اور سروس کے آغاز میں مزید تاخیر کا خدشہ
پی ٹی اے نے درپیش مشکلات کے حوالے سے رپورٹ تیار کرلی

پاکستان میں فائیوجی اسپیکٹرم نیلامی اور فائیو جی سروس کے آغاز میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے درپیش مشکلات کے حوالے سے رپورٹ تیار کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے اعتراف کیا ہے کہ قانونی پیچیدگیاں اور ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان انضمام کے معاہدے کی عدم تکمیل اور دو ٹیلی کام کمپنیز کے انضمام میں تاخیر سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔عدالتوں میں زیرالتوا کیسز سے فائیو جی نیلامی پراسس کی بروقت تکمیل میں مشکلات درپیش ہیں جبکہ فائیو جی انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ لاگت اور فائیو جی ڈیوائسز کی دستیابی بھی بڑا چیلنج ہوگا۔دستاویز کے مطابق فائیوجی اسپیکٹرم نیلامی کی ڈیڈ لائن جون 2025 اور فائیوجی اسپیکٹرم کی کمرشل لانچنگ کی ڈیڈ لائن 2026 کی پہلی سہ ماہی ہے ۔دستاویز کے مطابق پی ٹی اے کنسلٹنٹ نے ٹیلی کام مارکیٹ اسسمنٹ مکمل کرلی ہے اور اسٹیک ہولڈرز کےساتھ مشاورت جاری ہے جبکہ نیلامی کا عمل اسپیکٹرم قیمت اور نیلامی ڈیزائن کی اسٹیج تک پہنچ گیا ہے۔ایڈوائزری کمیٹی ایک ماہ میں پالیسی سفارشات حکومت کو بھیجے گی اور سفارشات کے بعد حکومت پالیسی ڈائریکٹیو جاری کرے گی۔

Previous Post

پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان

Next Post

روزانہ چہل قدمی سے صحت بہتر بنائیں اور عمر بڑھائیں، تحقیق

Next Post
روزانہ چہل قدمی سے صحت بہتر بنائیں اور عمر بڑھائیں، تحقیق

روزانہ چہل قدمی سے صحت بہتر بنائیں اور عمر بڑھائیں، تحقیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم