Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

میرپور خاص میں 21 سالہ میڈیکل طالبہ کی خودکشی، بہن کا ٹیچرز اور لڑکوں پر ہراسگی کا الزام، آئی جی سندھ کا نوٹس

میر پور خاص کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں میڈیکل تھرڈ ایئر کی 21 سالہ طالبہ نے مبینہ طور ٹیچرز اور لڑکوں کے گروپ کی جانب سے ہراساں کیئے جانے پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ، آئی سی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جامع تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ۔

Ghazwa News by Ghazwa News
اپریل 9, 2026
in پاکستان
0
میرپور خاص میں 21 سالہ میڈیکل طالبہ کی خودکشی، بہن کا ٹیچرز اور لڑکوں پر ہراسگی کا الزام، آئی جی سندھ کا نوٹس

تفصیلات کے مطابق 21 سالہ فہمیدہ کو مبینہ طور پر ٹیچرز اور لڑکوں کی جانب سے ہراسگی کا سامنا تھا ، انسٹاگرام پر متوفی طالبہ کے نام سے جعلی آئی ڈی بھی بنا کر کردار کشی کی گئی ، فہمیدہ نجی میڈیکل کالج میں تھرڈ ایئر میڈیکل کی طالبہ تھی جس نے گھر پر خود کو گولی مار کر خودکشی کی ۔

فہمیدہ کی بہن مہک لغاری نے الزام لگایا کہ بہن نےچند روز قبل بتایا تھا اسکے ساتھ کچھ ہو تو اسکا کیس لڑا جائے، بہن نے مجھے بتایا کہ ٹیچرز اور لڑکوں کے گروپ نے اسکے ساتھ کچھ کیا ہے، وہ اپنی بات کہنے کی کوشش کرتی تھی لیکن میں انجان رہی۔

ہسپتال میں فہمیدہ کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیاہے جبکہ موبائل فون بھی تحویل میں لے لیا گیاہے۔

میڈیکل کالج و یونیورسٹی کے چانسلر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ طالبہ کے والدین کچھ عرصے پہلے شکایت لے کر آئے تھے، تاہم انہوں نے تحریری طور پر شکایت دینے سے معذرت کی، اسکے باوجود الزام کی زد میں آنے والے فارمیسی لکچرر کو معطل کردیا گیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے میڈیکل طالبہ کی خودکشی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میرپور خاص کو تفصیلی تحقیقات پر مشتمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے اور واقعہ کی ہر پہلو سے جامع اور شفاف تحقیقات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

آئی جی سندھ نے متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے ہر ممکن قانونی مددفراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی فیصل عبداللہ چاچڑ نے ایس ایس پی میر پور خاص کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے اور 10 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈی آئی جی کا کہناتھا کہ کمیٹی تمام زاویوں سے تحقیقات کو یقینی بنائے گی ۔

Previous Post

سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف پیر معین الحق گیلانی کے بڑے صاحبزادے انتقال کر گئے

Next Post

فیلڈ مارشل کی وزیر اعظم سے ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

Next Post
فیلڈ مارشل کی وزیر اعظم سے ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل کی وزیر اعظم سے ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • 24 گھنٹوں میں صرف ایک آئل ٹینکر، 5 کارگو جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے
  • شیخوپورہ/ غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور اسکے مبینہ دوست کو قتل کردیا
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • موجودہ صورتحال میں پاکستان کاکردار خوش آئند ہے، پاکستان کی دنیا بھرمیں واہ واہ ہو رہی ہے:سہیل آفریدی
  • جنگ بندی کے بعد سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کا کشیدگی کم کرنے پر زور

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم