Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جان سینا نے ریسلنگ کا ایسا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جسے توڑنا برسوں تک ممکن نہیں ہوگا

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 7, 2025
in کھیل
0
جان سینا نے ریسلنگ کا ایسا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دنیا بھر میں مقبول ریسلر اور اداکار جان سینا 2025 میں کسی وقت ریسلنگ کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیں گے۔

آج کل وہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں کافی متحرک ہیں اور گزشتہ دنوں ایلیمینیشن چیمبر میچ میں کامیابی کے بعد وہ ریسل مینیا 41 میں موجودہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن کوڈی روڈز کا مقابلہ کریں گے۔مگر ایلیمینیشن چیمبر میں انہوں نے ایک ایسا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا جو کسی ریسلر کے لیے بہت زیادہ منفرد ہے اور بظاہر طویل عرصے تک اس کے ٹوٹنے کا امکان بھی نہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے سب سے طویل عرصے تک فیس یا ہیرو جیسی شخصیت رہنے کے بعد ہیل (heel) بن کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔جان 2 دہائیوں سے زائد عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای میں ایک مثبت سوچ یا رویے کا مظاہرہ کرنے والے ریسلر کے طورپر سرگرم رہے، مگر ایلیمینیشن چیمبر میچ کے بعد انہوں نے اچانک روڈی کوڈز پر حملہ کیا اور دی راک کے ساتھی بن کر خود کو ڈرامائی انداز سے تبدیل کرلیا۔اپنے کیرئیر میں آخری بار جان سینا اس طرح کے ولن ریسلر 2003 میں بنے تھے اور 6 نومبر 2003 کو ہیرو کے روپ میں بدلنے کے بعد وہ 7786 دنوں تک مثبت ریسلر کے طور پر مداحوں کے سامنے رہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ہلک ہوگن کے پاس تھا جو جولائی 1981 سے جولائی 1976 یعنی 5420 دنوں تک ہیرو ریسلر کے طور پر سرگرم رہنے کے بعد ولن بن گئے تھے۔جان سینا کے اس نئے عالمی ریکارڈ کو توڑنا جلد تو ممکن نہیں ہوگا مگر یہ ان کا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ نہیں۔اس سے قبل بھی جان سینا ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں جو موجودہ ریکارڈ سے مختلف اور ان کی اچھی فطرت کی عکاسی کرتا ہے۔جان سینا نے میک اے وش فاؤنڈیشن کے لیے بچوں کی سب سے زیادہ خواہشات پوری کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہوا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جولائی 2022 تک جان سینا نے 2 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی 650 خواہشات کو پورا کیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے جان سینا کو سراہتے ہوئے بتایا کہ آج تک کوئی اور ایسے بیمار بچوں کی 200 سے زیادہ خواہشات پوری نہیں کرسکا۔

یہ بیمار بچے اکثر میک اے وش فاؤنڈیشن سے کسی معروف شخصیت سے ملاقات، کسی ایونٹ میں شرکت یا کسی فرد سے تحفے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں اور جان سینا اس کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔جان سینا نے 2002 میں میک اے وش کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا اور اس کے بعد سے مسلسل اس سے جڑے ہوئے ہیں۔

Previous Post

ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر ڈیوڈ ملر آئی سی سی سے مایوس

Next Post

ورک فرام ہوم کرنے والوں کو خوش آمدید کہنے والے 10 بہترین ممالک

Next Post
ورک فرام ہوم کرنے والوں کو خوش آمدید کہنے والے 10 بہترین ممالک

ورک فرام ہوم کرنے والوں کو خوش آمدید کہنے والے 10 بہترین ممالک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم