Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

چاند پر پہلا 4 جی نیٹ ورک پہنچنے میں کامیاب، مگر کام کرنے میں ناکام

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 9, 2025
in ٹیکنالوجی
0
چاند پر پہلا 4 جی نیٹ ورک پہنچنے میں کامیاب، مگر کام کرنے میں ناکام

امریکی خلائی ادارے اور فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے مشترکہ طور چاند پر پہلے 4 جی نیٹ ورک کی تنصیب کا منصوبہ بنایا تھا۔

امریکی نجی کمپنی Intuitive Machines کے آئی ایم 2 نامی مشن کے ذریعے نوکیا کے تیار کردہ 4 جی ایل ٹی ای سسٹم چاند کی سطح پر بھیجا گیا۔مگر 6 مارچ کو آئی ایم 2 مشن پہلو کے بل چاند پر اترا اور کمپنی نے 7 مارچ کو مشن فوری ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اس طرح نوکیا کا 4 جی نیٹ ورک منصوبے کے مطابق تو چاند پر نصب نہیں ہوسکا مگر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے چاند پر پہلے سیلولر نیٹ ورک کو پہنچا دیا ہے۔آئی ایم 2 لینڈر کے اندر اب بھی نوکیا کا نیٹ ورک موجود ہے اور کمپنی کے مطابق باکس میں موجود نیٹ ورک کامیابی سے  کچھ وقت تک کام کرتا رہا۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ اس نے نیٹ ورک کی کامیاب آزمائش کی جس نے کمانڈز موصول کی اور Intuitive Machines کے زمینی اسٹیشن کو ڈیٹا بھیجا۔

کمپنی کے مطابق نیٹ ورک مکمل طور پر فعال رہا مگر وہ صرف 25 منٹ تک آن لائن رہا جس کے بعد پاور ختم ہوگئی۔اس 4 جی سسٹم کو ایچ ڈی ویڈیوز، میسجز اور دیگر ڈیٹا بھیجنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ نیٹ ورک بہت زیادہ درجہ حرارت، ریڈی ایشن اور خلائی ماحول میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔آئندہ برسوں میں ناسا کے آرٹیمس 3 مشن کے تحت انسانوں کو چاند کے قطب جنوبی میں بھیجا جائے گا اور 4 جی نیٹ ورک ان کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

Previous Post

امیتابھ اور ابھیشیک بچن ہاتھوں میں 2 گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟ اداکار نے دلچسپ وجہ بتادی

Next Post

چیمپئنز ٹرافی فائنل: 165 رنز پر نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

Next Post
چیمپئنز ٹرافی فائنل: بھارت کیخلاف نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 108 رنز پر گر گئی

چیمپئنز ٹرافی فائنل: 165 رنز پر نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم