Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بنچ ٹوٹ گیا

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 10, 2025
in پاکستان
0
ملٹری ٹرائل کیس، سیکشن 94 کا اطلاق ان پر ہو گا جو آرمی ایکٹ کے تابع ہیں: آئینی بنچ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بنچ ٹو ٹ گیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق شامل تھے۔سماعت شروع ہوئی تو بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ پر فیصلہ دے چکے ہیں، جسٹس عامر فاروق کیس نہیں سن سکتے۔

دوران سماعت کمپنی وکلاء نے کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی۔جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل فروغ نسیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہوگا، جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو کیس چلانے دیں، کم ازکم کیس چلنا تو شروع ہو، سیکشن چار بی اور چار سی پر عدالتی فیصلوں کی الگ الگ پیپرز بک تیار کر لیں۔بعدازاں عدالت نے فریقین کو وکلاء کی خدمات حاصل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Previous Post

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

Next Post

انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

Next Post
انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم