Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کیویز سے مقابلے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

لیہ سے تعلق رکھنے والا حسن نواز بھی ٹیم میں شامل

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 12, 2025
in کھیل
0
کیویز سے مقابلے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ

قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوا،ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ پہنچے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 16 مارچ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی۔
16 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔پاکستان ٹیم میں عبدالصمد اور حسن نواز بھی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔
نائب کپتان کرکٹ ٹیم شاداب خان نے کہاکہ مجھے نئی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے، اچھا کھیلنےکی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بہت زیادہ نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔ نوجوانوں میں انرجی مختلف اور پازیٹو ہوتی ہے۔پہلی بار ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔امید ہے ہم کامیاب ہوں گے۔

Previous Post

جلیبیاں بیچنے والے قومی فٹبالر محمد ریاض کی خبر سوشل میڈیا پر نشر، وزیراعظم نے بلالیا

Next Post

وزیراعظم کا القادر ٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ

Next Post
وزیراعظم کا القادر ٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا القادر ٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم