Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

الجزائر کی ایک اور بلی ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے دوران نماز امام مسجد کے کندھے پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 12, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
الجزائر کی ایک اور بلی ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے دوران نماز امام مسجد کے کندھے پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

’’ایک اور بلی مشہور‘‘ دوران نماز امام مسجد کے کاندھے پر چڑھ گئی
الجزائر کی ایک اور بلی ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے دوران نماز امام مسجد کے کندھے پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دو سال قبل الجزائر کی ایک بلی کی اس وقت دنیا بھر میں اس وقت دھوم مچی تھی جب دوران نماز وہ امام مسجد کی گود میں چڑھ گئی تھی اور امام مسجد نے نماز جاری رکھتے ہوئے اس کے ساتھ مشفقانہ رویہ اپنایا تھا۔اب اسی ملک سے ایک اور بلی پھر دنیا کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ یہ بلی بھی دوران نماز چھلانگ لگا کر امام مسجد کے کاندھے پر چڑھی۔ اس ویڈیو کو اب تک دو ارب سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

https://ghazwanews.com/wp-content/uploads/2025/03/WhatsApp-Video-2025-03-12-at-12.32.51-PM.mp4

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ الجزائر کے علاقے وھران میں واقع الشیخ ابراہیم تازی مسجد میں پیش آیا جو مسجد میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں نے محفوظ کر لیا۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی امام مسجد کے ارد گرد گھوم رہی ہے جب کہ مسجد میں بڑی تعداد میں نمازی موجود ہیں۔اس کے بعد بلی اچانک امام مسجد الشیخ خلخال دحو کے کندھے پر چڑھ گئی۔ انہوں نے بلی کو ہٹانے کی کوشش کے بجائے معمول کے مطابق نماز جاری رکھی۔
تیزی سے وائرل ہوتی اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دو سال قبل 2023 میں ریاست برج بو عریریدج کی ایک مسجد کے اندر پیش آنے والے اسی نوعیت کے ایک واقعہ کی یاد آ گئی۔واضح رہے کہ دو سال قبل امام مسجد کو دوران تراویح کندھے پر چڑھنے والی بلی سے حسن سلوک پر حکومت کی جانب سے انہیں اعلیٰ ترین ملکی اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

Previous Post

معزول سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے خاندان کو ڈھاکا کی عدالت نے بڑی سزا سنا دی,خاندانی جائیدادیں، بینک اکاؤنٹس ضبط

Next Post

فکسنگ کرنیوالے کرکٹرز ٹیم میں شامل لیکن مجھے کیس جیتنے کے باوجود کرکٹ سے دور کردیا گیا: عمر اکمل

Next Post
فکسنگ کرنیوالے کرکٹرز ٹیم میں شامل لیکن مجھے کیس جیتنے کے باوجود کرکٹ سے دور کردیا گیا: عمر اکمل

فکسنگ کرنیوالے کرکٹرز ٹیم میں شامل لیکن مجھے کیس جیتنے کے باوجود کرکٹ سے دور کردیا گیا: عمر اکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم