Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نادرا کا سلور جوبلی پر پہلی بار ’’ڈی میٹریلائزڈ آئی ڈی کارڈ‘‘ کا اجراء

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 12, 2025
in پاکستان
0
نادرا کا سلور جوبلی پر پہلی بار ’’ڈی میٹریلائزڈ آئی ڈی کارڈ‘‘ کا اجراء

نادرا نے اپنی سلور جوبلی پر پہلی بار ’’ڈی میٹریلائزڈ آئی ڈی کارڈ‘‘ کا اجراء کردیا۔ صدر اور وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات جاری کردیئے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی 25ویں سالگرہ پر پاکستان میں پہلی بار ڈی میٹریلائزڈ آئی ڈی کارڈ جاری کردیئے، نادرا ہیڈ کوارٹر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے تہنیتی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔صدر مملکت نے کہا کہ شہریوں کو قانونی اور محفوظ شناخت کی فراہمی کیلئے نادرا کی خدمات لائق تحسین ہیں، نادرا، ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط بنا رہا ہے۔آصف زرداری نے زور دیا کہ نادرا جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دیکر اپنی کارکردگی میں بہتری لائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں نادرا کی مہارت ملکی معیشت کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈی میٹریلائزڈ کارڈ، ڈیجیٹل شناخت کی جانب اہم قدم ہے، ڈیجیٹل تصدیقی نظام جلد متعارف کرایا جائے گا، ڈی میٹریلائزڈ کارڈ کی تصدیق کا مربوط نظام بھی وضع کیا جارہا ہے۔نادرا کے بانی چیئرمین زاہد احسان نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی سلور جوبلی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

Previous Post

کراچی سے چلنے والی بولان ایکسپریس 14 مارچ تک معطل

Next Post

ہائیکورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم

Next Post
ہائیکورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم

ہائیکورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیر التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم