Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جو قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں وہ متحد ہوکر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں: بلاول

Ghazwa News by Ghazwa News
مارچ 13, 2025
in پاکستان
0
جو قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں وہ متحد ہوکر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے جو قوتیں پاکستان کو شکست دینا چاہتی ہیں وہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور دہشت گرد سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں لیکن پاکستان میں دہشت گردی کا مسئل نیا نہیں، ملک نے دہشت گردی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے، مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بیٹا تھا اس زمانے میں مجھے وزیراعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جب بچہ تھا تب سے یہ دہشت گردی دیکھتا ہوا آرہا ہوں، بے نظیر بھٹو دہشت گردی کی وجہ سے شہید ہوئیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوں یا وزیراعلیٰ کے پی، اگر انہیں ہماری مدد چاہیے تو ہمیں کرنی چاہیے، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے معاملے پر متحد ہونا چاہیے، اگر تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے معاملے پر متحد نہ ہوئیں تو آگ جو آگ بلوچستان میں لگی ہوئی ہے وہ چاروں صوبوں اور ریجن میں پھیلے گی، ہمیں امید ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر یہ ٹارگٹ حاصل کرسکتی ہیں، نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا، شہباز شریف بھی نیشنل ایکشن پلان ٹو بنا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا ہر دہشت گردی کا واقعہ پچھلے واقعے سے زیادہ خطرناک ہے، کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، ہر طبقے نے دہشت گردی کے جنگ میں قربانیاں دی ہیں، اس ملک کا وزیر خارجہ رہا ہوں، جانتا ہوں کہ جو قوتیں پاکستان کو شکست دینا چاہتی ہیں وہ تیزی سے آگے بڑھ رہی، سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد فائدہ اٹھا رہے ہیں، جو قوتیں پاکستان کو شکست دینا چاہتی ہیں وہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، جو قوتیں اس ملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں وہ متحد ہیں۔

Previous Post

‘وہ سب مجھ پر ہنستے تھے’، عماد وسیم نے قومی ٹیم کی میٹنگز کی کہانی بتادی

Next Post

پاکستان میں ہونیوالی دہشتگرد کارروائیوں کے پیچھے بھارت ہے: ترجمان دفتر خارجہ

Next Post
پاکستان میں ہونیوالی دہشتگرد کارروائیوں کے پیچھے بھارت ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان میں ہونیوالی دہشتگرد کارروائیوں کے پیچھے بھارت ہے: ترجمان دفتر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم