Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

Web Desk by Web Desk
مارچ 16, 2025
in تجارت
0
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیار کرلی۔

وزیرِاعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کیلئے بڑے ریلیف کی تیاری کرلی۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع پیکیج کو حتمی شکل دے رہے ہیں، بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے پیکیج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔وزیراعظم کا اگلے چند ہفتوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی کی صورت میں ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا۔

وزیراعظم نے عوام کیلئے مزید آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ریلیف سے ناصرف بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی بلکہ مہنگائی میں بھی مزید کمی واقع ہوگی، ریلیف کے حوالے سے جلد قوم کو خود آگاہ کروں گا۔وزیراعظم نے بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے فرق کا ریلیف بجلی کی قیمت میں کمی کی صورت ملے گا، پیدا ہونیوالی مالی گنجائش اور دیگر اقدامات سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا پیکیج تیار ہے، یہ اقدام ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ تک پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 168 روپے 12 پیسے اور لائٹ ڈیزل 153 روپے 34 پیسے فی لیٹر میں ہی ملے گا۔

Previous Post

سوزوکی آلٹو کے موٹر ویز پر داخلے پر پابندی کی افواہیں

Next Post

اکمل برادران کے والد کے فارم ہاؤس سے سولر سسٹم چوری، مقدمہ درج کرادیا گیا

Next Post
اکمل برادران کے والد کے فارم ہاؤس سے سولر سسٹم چوری، مقدمہ درج کرادیا گیا

اکمل برادران کے والد کے فارم ہاؤس سے سولر سسٹم چوری، مقدمہ درج کرادیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم