Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: مولانا فضل الرحمان

Web Desk by Web Desk
مارچ 16, 2025
in پاکستان
0
موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال پرتحریک کیلئے مشاورتی کونسل کا اجلاس بلایا ہے جس میں حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد پر فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے اور باہر قیادت میں یکسوئی نہیں، پی ٹی آئی سے معاملات میں تلخی کم ہوئی ہے، بیان بازی سے پی ٹی آئی کے ساتھ ممکنہ اتحاد میں دراڑ نہیں پڑے گی، میرے خلاف اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پی ٹی آئی کو نوٹس لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم اور ان کے بڑوں سے میرا تعلق ہے، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، یکطرفہ فیصلے بند نہ کئے تو ملکی سیاست میں شدت آئے گی۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے، حکومت میں شمولیت کیلئے حکمران منتیں کرتے رہے، آصف زرداری انجوائے کر رہے ہیں، جب ہم نکلیں گے تو یہ کہیں گے کہ ملک کا خیال کریں، عوام پارلیمنٹ سے ناراض ہیں، ایسے ملک نہیں چل سکتا۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پربات چیت کرنی چاہیے، ریاست نے کہا تو افغانستان کے معاملے پر کردار ادا کرنے کا سوچ سکتے ہیں۔

Previous Post

اکمل برادران کے والد کے فارم ہاؤس سے سولر سسٹم چوری، مقدمہ درج کرادیا گیا

Next Post

امریکی فوج کے یمنی دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے میں 24 افراد ہلاک

Next Post
امریکی فوج کے یمنی دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے میں 24 افراد ہلاک

امریکی فوج کے یمنی دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے میں 24 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم