Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

62 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کرکے کرکٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

Web Desk by Web Desk
مارچ 18, 2025
in کھیل
0
62 سال کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کرکے کرکٹر نے نئی تاریخ رقم کر دی

کہا جاتا ہے کہ کرکٹ کا کھیل نوجوانوں کا ہے، جس میں فٹنس کا اہم کردار ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کرکٹرز عموماً 40 سال کی عمر کے بعد ریٹائر ہوجاتے ہیں۔

لیکن آج ہم ایک ایسے کرکٹر کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس نے اپنا انٹرنیشنل کیریئر ہی 60 سال کی عمر کے بعد شروع کیا اور کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جزائر فاکلینڈ کے کرکٹر اینڈریو براؤنلی نے 62 سال کی عمر میں کوسٹا ریکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کرکے سب کو حیران کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ10 مارچ 2025 کو کوسٹا ریکا کے دورے کے دوران جزائر فاکلینڈ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والی دنیا کی 106ویں ٹیم بن گئی۔ جزائر فاکلینڈ ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی 31 سال سے زائد عمر کے تھے،2 کھلاڑیوں کے علاوہ سب کی عمر 40 سال سے زیادہ تھی۔ ان میں3 کھلاڑی ایسے تھے جن کی عمر 56 سال سے زیادہ ہو چکی تھی، لیکن ان میں سے کوئی بھی اینڈریو براؤنلی جتنا عمر رسیدہ نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق 62 سالہ براؤنلی 60 سال کی عمر کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل یا کوئی بھی بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلنے والے دنیا کے پہلے مرد کرکٹر بن گئے۔براؤنلی سے قبل انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے عمر رسیدہ مرد کرکٹر کا اعزاز ترکیہ کے عثمان گوکر کے پاس تھا جنہوں نے 2019 میں رومانیہ کے خلاف 59 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اینڈریو براؤنلی نے 11 اور 12 مارچ کو کوسٹاریکا کے خلاف مزید 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ انہوں نے تینوں میچز میں دسویں نمبر پر بیٹنگ کی، جہاں انہوں نے بالترتیب 1 رن، 2 ناٹ آؤٹ اور 3 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلیں۔ براؤنلی نے اپنے دوسرے میچ میں ایک اوور میڈیم پیس بولنگ بھی کی۔ اپنے آخری میچ کے دن ان کی عمر 62 سال اور 147 دن تھی۔

Previous Post

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دیا

Next Post

حوثیوں نے مزید حملے کیے تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے، امریکی صدر

Next Post
حوثیوں نے مزید حملے کیے تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے، امریکی صدر

حوثیوں نے مزید حملے کیے تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے، امریکی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم