Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملکی سیاسی و عسکری قیادت کا خوارج اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنےکا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
مارچ 19, 2025
in پاکستان
0
ملکی سیاسی و عسکری قیادت کا خوارج اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنےکا فیصلہ

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں ہونے والے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم، پارلیمانی کمیٹی کے ارکان، سیاسی قائدین،آرمی چیف،اہم دفاعی وحکومتی شخصیات اور سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ قومی سیاسی وعسکری قیادت نے دہشت گردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنےکا فیصلہ کیا ہے۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک

اعلامیےکے مطابق قومی سیاسی وعسکری قیادت کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی نے قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کی حالیہ لہر پر تفصیلی غورکیا۔ افغانستان میں شدت پسند دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ہر قسم کی ہمدردی کے اظہار کی مذمت کی گئی۔ دہشت گردی کے چیلنجزپرقابو پانے کے لیے قومی وضروری قوانین نافذ کرنے اوراداروں کی بھرپورحمایت پر زور دیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا خاتمہ ممکن بنانے کے لیے مربوط اور منظم حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ دہشت گردی کی حمایت کرنے والےکسی بھی گروہ کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائےگی۔ کمیٹی نے سوشل میڈیا پردہشت گردی کے بیانیے کوفروغ دینے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی سفارش کی۔

اعلامیےکے مطابق کمیٹی نےکہا کہ پاکستانی اداروں کو قانون نافذ کرنے اور قومی سلامتی کے معاملات میں مکمل آزادی ہونی چاہیے۔کمیٹی نے اس بات پرزور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمےکے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ کمیٹی نے زوردیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی مزید بہتربنانے کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں۔ کمیٹی نے حزب اختلاف کے بعض ارکان کی عدم شرکت پر افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ مشاورت کا عمل جاری رہےگا۔اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا کہنا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی بھی ادارے، فرد یا گروہ کو کمزوری نہیں دکھانی چاہیے، ایک مضبوط اور مربوط حکمت عملی کے تحت قومی سلامتی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے آرمی چیف سید عاصم منیر سے میٹنگ کے آخر میں دعا کی درخواست کی۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کامیابی کے لیے دعا کروائی۔

Previous Post

ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افوج پاکستان اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے؟ آرمی چیف

Next Post

امام کے تراویح پڑھانے کے دوران چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا

Next Post
امام کے تراویح پڑھانے کے دوران چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا

امام کے تراویح پڑھانے کے دوران چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم