Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

انسداد دہشت گردی کیلئے کوئی نیا آپریشن شروع نہیں کیا جا رہا، طلال چوہدری

Web Desk by Web Desk
مارچ 21, 2025
in پاکستان
0
انسداد دہشت گردی کیلئے کوئی نیا آپریشن شروع نہیں کیا جا رہا، طلال چوہدری

وزیر مملکت داخلہ و سینیٹر طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کیلئے کوئی نیا آپریشن شروع نہیں کیا جا رہا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پارلیمانی قومی سلامتی اجلاس کے بارے میں کنفیوژن پیدا کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی کہتے ہیں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، میں واضح بتا دوں کوئی نیا آپریشن ہونے نہیں جا رہا ہے، عزم استحکام اور نیشنل ایکشن پلان بھرپور طریقے سے چلیں گے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں بوئے بیج کے باعث ہم شہادتیں دیکھ رہے ہیں، نہ دہشت گرد بسائے جاتے نہ یہ حالات ہوتے، ہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ گولی سے بات ہو سکتی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 95 فیصد دہشتگردی کے واقعات کے پی اور بلوچستان میں ہو رہے ہیں ، بلوچستان اور کے پی نہیں لڑیں گے تو دہشت گردی کیسے ختم ہوگی، دونوں صوبوں کو وفاق اور فوج کے ساتھ مل کر یہ جنگ لڑنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ لڑنے کا فیصلے ہو گیا ہے اور ان شاءاللہ جیتیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ خبیرپختونخوا سے آنے والی آواز آپ کی حب الوطنی پر سوال اٹھاتی ہے، بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کے پیٹرن اِن چیف ہیں۔

Previous Post

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل کردیا گیا

Next Post

واٹس ایپ کا اسپام میسجز روکنے کے لیے بڑا فیصلہ

Next Post
واٹس ایپ کا اسپام میسجز روکنے کے لیے بڑا فیصلہ

واٹس ایپ کا اسپام میسجز روکنے کے لیے بڑا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم