Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کریں: زرتاج گل

Web Desk by Web Desk
مارچ 21, 2025
in پاکستان
0
غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کریں: زرتاج گل

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کردیں۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ کیسز کے ذریعے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو آج بھی غائب کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان اب بھی کیسز بھگت رہے ہیں، تحریک انصاف کو دہشتگرد بنا کر پیش کرنے سے ملک کے معاملات حل نہیں ہوں گے۔زرتاج گل نے مزید کہا ہے کہ حکومت کو ملک کا خیال نہیں، وزیراعظم کا رویہ بھی غیر سنجیدہ ہے، حکومت صرف تحریک انصاف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، حکومت کسی کام کی نہیں، ان کا تو ووٹ بھی عوام کی امانت نہیں۔

Previous Post

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Next Post

Next Post

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم