Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لاہور ہائیکورٹ نے 19 سالہ لڑکی سے زیادتی کے بعد قتل کے الزام میں قید ملزم کو بری کر دیا

Web Desk by Web Desk
مارچ 23, 2025
in پاکستان
0
لاہور ہائیکورٹ نے 19 سالہ لڑکی سے زیادتی کے بعد قتل کے الزام میں قید ملزم کو بری کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے انیس سال کی لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں قید ملزم کو چھ سال بعد بری کر دیا ۔

جسٹس طارق ندیم نے ملزم محمد عارف کی سزا کے خلاف اپیل پر گیارہ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ موجودہ دور میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ڈی این اے کا کردار بہت اہم ہے ۔عدالتوں کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ڈی این اے رپورٹ قانون کے مطابق ہے یا نہیں۔یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ڈی این اے سیپمل محفوظ طریقے سے فرانزک کےلیے بھجوائے گئے ہیں یا نہیں۔اگر ڈی این اے سیمپل محفوظ طریقے سے منتقل نہ ہوں تو اسکی رپورٹ پر بھی اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔ملزم پر الزامات انتہائی سنجیدہ ہیں لیکن صرف اس گراؤنڈ پر سزا نہیں دی جاسکتی۔ملزم کے خلاف پیش کے گئے شواہد میں سنجیدہ قانونی نقائص ہیں۔ملزم محمد عارف پردوہزار انیس میں زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔کوئی بھی گواہ واقعہ کے وقت موقع پر موجود نہیں تھا۔دو گواہوں نے بیان دیا کہ انہوں نے لڑکی کو ملزم کے ہمراہ کھیتوں کی طرف جاتے دیکھا تھا۔ایسے گواہوں کو قانون کی نظر میں انتہائی کمزور گواہ جانا جاتا ہے میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ملزم محمد عارف جیل میں ہے اسے رہا کیا جائے۔

Previous Post

سپریم کورٹ ،آئندہ ہفتہ 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری

Next Post

بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے خلاف دائر درخواستوں پر فل بنچ تشکیل

Next Post
لاہور ہائیکورٹ نے 19 سالہ لڑکی سے زیادتی کے بعد قتل کے الزام میں قید ملزم کو بری کر دیا

بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے خلاف دائر درخواستوں پر فل بنچ تشکیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم