Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

یوم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں سروسزچیفس کی قوم کومبارکباد

Web Desk by Web Desk
مارچ 23, 2025
in پاکستان
0
یوم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں سروسزچیفس کی قوم کومبارکباد

ملک بھر میں یومِ پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکبا د دی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک یادگار لمحہ ہے۔ اس دن نے ہمارے لئے ایک آزاد وطن کے قیام کی راہ کا تعین کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارا وطن جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہمارا وطن اسلامی اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھے ہوئے ہے۔ اللّٰہ کی نصرت سے پاکستان جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج ہمیشہ مقدس سرحدوں کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں، مسلح افواج مادرِ وطن کی خودمختاری کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار اور باوقار رکن ہے، پاکستان امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کےلیے کوشاں ہے، متحد قوم کے طور پر ہم نئی امیدوں کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق متحد قوم کے طور ترقی و خوشحالی کے سفر میں استقامت کے ساتھ گامزن ہیں، ہم اس امن کی پاسداری اور حفاظت کرتے رہیں گے جو ہماری قومی پہچان ہے۔ پاکستان امن کا پیامبر ہے اور ہم اسے ہر حال میں محفوظ رکھیں گے۔

Previous Post

صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد

Next Post

نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، صدرمملکت

Next Post
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارتھ آور اور عالمی یوم آب پر پیغام

نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، صدرمملکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم