Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، صدرمملکت

Web Desk by Web Desk
مارچ 23, 2025
in پاکستان
0
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارتھ آور اور عالمی یوم آب پر پیغام

صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، مادر وطن کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

پاکستان نے اندرونی اور بیرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔ نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ففتھ جنریشن وار فیئر چیلنج کی صورت اختیار کرگئی، مقابلہ کرنے کیلئے عوام اور افواج پاکستان ساتھ ساتھ کھڑے ہیں۔یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایسا پاکستان بنانا ہے جومضبوط اورترفی یافتہ ہو، اختلافات سے بالاتر ہوکر خوشحال،پرامن پاکستان کیلئے کام کرنا ہے، سب سے اپیل ہےتمام ترتوانائیاں ملک کی ترقی کیلئے وقف کریں، ہمارے سامنے سفرآسان نہیں لیکن ناممکن بھی نہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اندرونی، بیرونی سازشوں کے باوجودپاکستان کی تعمیر کرتے رہیںگے، ہم باحوصلہ قوم، چیلنجز پر قابوپانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔صدرمملکت کا کہنا تھا کہ ففتھ جنریشن وار فیئرایک اہم چیلنج ہے، نوجوان نسل میں نفرت، مایوسی پھیلانے والے کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھتاہے، فتنہ الخوارج، دہشتگرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کوناکام بنائیں گے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کامنہ توڑمقابلہ کیا، مادروطن کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کا مقصد جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے، وطن کےشہدااورغازیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم نےبہت قربانیاں دےکرآزادی حاصل کی، شہداکی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ یوم پاکستان پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں پرمظالم قابل مذمت ہیں، عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

Previous Post

یوم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں سروسزچیفس کی قوم کومبارکباد

Next Post

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد

Next Post

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم