Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کا انعقاد

Web Desk by Web Desk
مارچ 23, 2025
in کالم
0

لیہ۔ محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام مرکزی تقریب گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں منعقد کی گئی ، تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی اور سلامی سے کیا گیا۔

لیہ۔(بیوروچیف لیہ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رضوان گجر، ڈپٹی ڈی ای او گل شیر نے دیگر شرکاء کے ہمراہ پاکستانی پرچم بلند کیا ۔ مرکزی تقریب کا سیمینار کیپٹن اسفند یار بخاری شہید ہال میں منعقد ہوا ۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈی ای اوز میمونہ ارم، فاطمہ عزیز بھی شریک

سینیر پرنسپلز مظہر حسین، رضوان عالم، عمران حیدر, طارق امین، سید نادر اور محمد بلال نے بھی شرکت کی، یوم پاکستان کی تقریب میں اساتذہ، طلبہ میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 23 مارچ کا اہم اور یادگار دن تحریک پاکستان میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رضوان گجر

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رضوان گجرکا کہنا تھا کہ یوم پاکستان لازوال قربانیوں اور بے پناہ جدوجہد کی تاریخی حقیقت ہے، آج کا دن علامہ اقبال کے عظیم خواب، قائداعظم محمد علی جناح کے مصمم ارادے اور برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، ہم عہد کرتے ہیں قومی یکجہتی، باہمی محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیکر وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے، آزادی بڑی نعمت ہے نوجوان نسل کو بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے۔

ڈپٹی ڈی ای او گل شیر کا کہنا تھا کہ آزاد قومیں اپنی ثقافت اور نظریے کو زندہ رکھتی ہیں، آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور ہم اپنے وطن کی عظمت کے لئے مسلمانان ہند کی قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر سفر جاری رکھیں گے۔

طلبہ نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں اور شہداء کے خاندانوں قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

Previous Post

نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، صدرمملکت

Next Post

چوتھا ٹی 20: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 221 رنز کا ہدف

Next Post
چوتھا ٹی 20: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 221 رنز کا ہدف

چوتھا ٹی 20: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 221 رنز کا ہدف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم