Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد

Web Desk by Web Desk
مارچ 23, 2025
in پاکستان
0
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جذبہ جس نے پاکستان کو وجود بخشا، ہمیں ایک روشن مستقبل کی طرف لے جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع میں بڑی قربانیاں دے رہی ہیں، اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کے لیے ثابت قدم رہیں گے۔ پاکستانی اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر، تقسیم اور منفی رجحانات کو مسترد کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بابائے قوم کی تصور کردہ قوم میں بدلنے کے لیے ثابت قدمی اور اجتماعی وژن کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ابھرتی قوم سے جوہری طاقت تک کا سفر استقامت اور مضبوط عزم سے طے ہوا، ہمارا سفر ختم نہیں ہوا، ملک کو مزید ترقی کی بلندیوں پر لے کر جانا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک برس میں ہم نے پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا، افراط زر کی شرح میں مسلسل کمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے اور ریٹنگ ایجنسیاں اس تبدیلی کی معترف ہیں، درست پالیسیوں، نیک نیتی اور قومی اتحاد سے ہم معاشی خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وطن کی حفاظت میں جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Previous Post

یوم پاکستان پوری قوم کو باہمی اتحاد اور قومی یکجہتی کاپیغام دیتا ہے،عبدالعلیم خان

Next Post

یوم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں سروسزچیفس کی قوم کومبارکباد

Next Post
یوم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں سروسزچیفس کی قوم کومبارکباد

یوم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں سروسزچیفس کی قوم کومبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم