Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

یوم پاکستان: ذوالفقار علی بھٹو سمیت دیگر شخصیات کو قومی اعزازات سے نوازا گیا

پی پی چیئرمین کا ایوارڈ ان کی بیٹی صنم بھٹو نے وصول کیا

Web Desk by Web Desk
مارچ 24, 2025
in پاکستان
0
یوم پاکستان: ذوالفقار علی بھٹو سمیت دیگر شخصیات کو قومی اعزازات سے نوازا گیا

یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو قومی اعزازات سے نوازا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔صدر مملکت آصف زرداری نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات شاندار خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’’نشان پاکستان‘‘ عطا کیا، ذوالفقار علی بھٹو کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔

صدر مملکت نے ایئرمارشل (ر) راجا شاہد حامد مرحوم کو گراں قدرخدمات پر نشان امتیاز عطاء کیا، سلطان علی اکبر الانا کو مالیاتی شعبے میں گراں قدر خدمات پر ’’نشان خدمت‘‘ عطاء کیا گیا۔صدر مملکت کی جانب سے ایس پی محمد اعجاز خان شہید، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، ڈی ایس پی سردار حسین شہید کو غیرمعمولی بہادری پر ’’ہلال شجاعت‘‘ سے نوازا گیا۔صدر مملکت نے کانسٹیبل جہانزیب شہید، کانسٹیبل ارشاد علی شہید، ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید اور سب انسپکٹر تیمور شہزاد شہید کو بھی غیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ’’ہلال شجاعت‘‘ عطاء کیا۔

آصف زرداری نے ایل ایچ سی محمد فاروق شہید اور سپاہی محمد آصف شہید کو غیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ’’ہلال شجاعت‘‘ عطاء کیا۔تقریب میں اللہ رکھیو شہید کو شعبہ تعلیم میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاء کیا گیا، ڈاکٹر سید توقیر شاہ کو سول سروس، کیپٹن (ر) محمد خرم آغا اور سید علی حیدر گیلانی کو خدمات عامہ کے شعبے میں گرانقدر کارکردگی پر ’’ہلال امتیاز‘‘ سے نوازا گیا۔صدر مملکت آصف زرداری نے حسین داؤد کو انسان دوستی اور مفاد عامہ کے شعبے میں شاندار خدمات پر ’’ہلال امتیاز‘‘ سے نوازا جبکہ خواجہ انور مجید کو سماجی شعبے میں گرانقدر خدمات پر ’’ہلال امتیاز‘‘ عطا کیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شہریار اور ڈاکٹر زریاب کو بھی شعبہ طب میں نمایاں خدمات پر ’’ہلال امتیاز‘‘ سے نوازا گیا۔

Previous Post

2015کے معاہدے کو موجودہ شکل میں بحال کرنا ممکن نہیں، ایران

Next Post

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 16 خارجی ہلاک

Next Post
شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 16 خارجی ہلاک

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 16 خارجی ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لاہور: گھر کے کچن میں سلنڈر دھماکا، خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جھلس گئے
  • افغان طالبان رجیم کو سفارتی محاذ پر مشکلات، عالمی برادری افغان پناہ گزینوں سے گریزاں
  • حکومت کی وادی تیراہ کو فوجی احکامات پر خالی کرانےکی بے بنیاد خبروں کی تردید، دعوے بدنیتی پر مبنی قرار
  • فرانس میں کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کی جانب سے بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلےکی وجوہات سامنے آگئیں

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم