Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

’سزائیں بھی ہونگی‘، سلمان اکرم کے معافی سے متعلق بیان پر طلال چوہدری کا ردعمل

Web Desk by Web Desk
مارچ 25, 2025
in پاکستان
0
انسداد دہشت گردی کیلئے کوئی نیا آپریشن شروع نہیں کیا جا رہا، طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ پر حملہ آور ہوئی اس میں معافی کافی نہیں ہوگی بلکہ سزائیں بھی ہوں گی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روزا سلام آبادہائیکورٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی بھی قسم کی معافی کو ناممکن قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی معافی نہیں مانگیں گے، کوئی سمجھتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔سلمان اکرم راجہ کے بیان پر جیو نیوز کے پروگرام’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ کسی کو معافی دینے یا دلوانے کے لیے یا این آر او کے لیے بات چیت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ پر حملہ آور ہوئی، اس میں معافی کافی نہیں ہوگی بلکہ سزائیں بھی ہوں گی۔دوسری جانب طلال چوہدری نے قومی سلامتی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی بلاول بھٹو کی تجویز پر کہا کہ ہم چاہیں گے پی ٹی آئی قومی سلامتی پر ہمارے ساتھ بیٹھے اور اپنا کردار ادا کرے لیکن کسی کی بلیک میلنگ سے یہ جنگ روکی نہیں جا سکتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی طبیعت کی خرابی کے باعث کچھ اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکے۔

Previous Post

نواز شریف نے بلوچستان میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی رائے دی ہے: خرم دستگیر

Next Post

حکومتی دعویٰ دھرا کا دھرا رہ گیا، عوام 163 روپے کلو کے بجائے مہنگی چینی لینے پر مجبور

Next Post
حکومتی دعویٰ دھرا کا دھرا رہ گیا، عوام 163 روپے کلو کے بجائے مہنگی چینی لینے پر مجبور

حکومتی دعویٰ دھرا کا دھرا رہ گیا، عوام 163 روپے کلو کے بجائے مہنگی چینی لینے پر مجبور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم