Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پی ایس ایل 10 کے ترانے میں کون آواز کا جادو جگائے گا؟ پی سی بی نے گلوکار کا اعلان کر دیا

Web Desk by Web Desk
مارچ 26, 2025
in پاکستان, کھیل
0
پی ایس ایل 10 کے ترانے میں کون آواز کا جادو جگائے گا؟ پی سی بی نے گلوکار کا اعلان کر دیا

ہر سال جہاں شائقین کرکٹ کو پاکستان سپر لیگ کے نئے سیزن کے آغاز کا انتظار ہوتا ہے وہیں مداح پی ایس ایل کے ترانے کا بھی بے صبری سے انتظار کررہے ہوتے ہیں۔

اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔جہاں شائقین کرکٹ کو میچز کا انتظار ہیں وہیں اس بار بھی پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے تجسس برقرار تھا کہ اس بار اینتھم میں کون آواز کا جادو جگائے گا۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کے آفیشل ترانے کے گلوکار کا اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی کے مطابق اس سال بھی علی ظفر پی ایس ایل کے گانے میں آواز کا جادو جگائیں گے۔پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا گیا۔

البتہ ترانے کے نام کے حوالے سے پی سی بی نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں بس یہی بتایا کہ جلد پی ایس ایل کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ علی ظفر متعدد بار پی ایس ایل کا ترانا گا چکے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل اینتھم ‘کُھل کے کھیل’ میں انہوں نے ہی آواز کا جادو جگایا تھا۔

Previous Post

سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی 124 سب انسپکٹر کے احکامات جاری کر دئیے گئے

Next Post

ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

Next Post
ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم