Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

صحافی وحید مراد کو عدالت میں پیش کردیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Web Desk by Web Desk
مارچ 26, 2025
in پاکستان
0
صحافی وحید مراد کو عدالت میں پیش کردیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: صحافی وحید مراد کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا، وحید مراد کو ایف آئی اے کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

وحید مراد نے بتایا کہ انہیں 20 منٹ پہلے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں رات 3 بجے اٹھایا گیا، تب سے آنکھوں پر کالی پٹی باندھی رکھی گئی، 20 منٹ پہلے پٹی کو ہٹایا گیا۔وحید مراد نے عدالت میں کہا کہ پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، میری ساس کینسر کی مریضہ ہیں اور کینیڈا سے علاج کرانے کے لیے آئی ہیں، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ وحید مراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے، انہوں نے بلوچستان کے حوالے سے کالعدم تنظیم کی پوسٹ شیئر کی تھی۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر وحید مراد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔دوسری جانب ایچ آر سی پی نے صحافی وحید مراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحید مراد کو اغوا کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Previous Post

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ

Next Post

گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 10 سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار

Next Post
گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 10 سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار

گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 10 سابق ارکان قومی اسمبلی نااہل قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم