Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حسن نواز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ بنا ڈالا

Web Desk by Web Desk
مارچ 27, 2025
in کھیل
0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

حسن نواز نے بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز کے آخری میچ میں صفر پر آؤٹ ہو کر ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا۔حسن نواز نے 16 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے لیے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔دائیں ہاتھ کے بیٹر نے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا، کیونکہ وہ اپنے ابتدائی 2 میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔البتہ حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار واپسی کی اور 44 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

22 سالہ حسن نواز نے بابر کا ٹی 20 ریکارڈ توڑ دیا، سب سے تیز سنچری بنانیوالے پاکستانی کرکٹر بن گئے
حسن نواز کی 44 گیندوں پر سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی.تاہم، 22 سالہ حسن نواز اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے اور اتوار کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔جس کے بعد گزشتہ روز سیریز کے آخری میچ میں حسن نواز دوسرے اوور میں جیکب ڈفی کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

حسن نیوزی لینڈکے خلاف 5 میچز کی سیریز میں 3 بار صفر پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی اوپنر بن گئے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونیوالے پاکستانی اوپنر

1: حسن نواز، 5 اننگز میں 3 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

2: شاہ زیب حسن، 2 اننگز میں 2 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

3: محمد حفیظ، 3 اننگز میں 2 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

4: محمد رضوان 4، اننگز میں 2 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی۔

Previous Post

گوادر فائرنگ، شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں انکی حیوانیت کی واضح عکاس ہیں: وزیراعظم

Next Post

Next Post

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم