Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعلیٰ پنجاب نے تحصیل تونسہ میں ایڈز کے سدباب کیلئے آپریشنل پلان طلب کر لیا

Web Desk by Web Desk
مارچ 28, 2025
in پاکستان
0

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے تحصیل تونسہ میں ایڈزکے سدباب کیلئے آپریشنل پلان طلب کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں تحصیل تونسہ کے علاقے میں مبینہ طور پر ایڈز پھیلنے کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تحصیل تونسہ میں ایڈزکے سدباب کے لئے آپریشنل پلان طلب کر لیا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر یونیسیف، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ ہیلتھ پنجاب کا جوائنٹ مشن قائم کر دیا گیا جو ایڈز کے سدباب کیلئے 7 تا 14 اپریل متاثرہ بچوں کی ہسٹری ٹریسنگ کرے گا، جوائنٹ مشن ایڈز کنٹرول اور بچاؤ کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کو تجاویز پیش کرے گا، مریم نواز کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ہاؤس ہولڈ سکریننگ بھی کی جائے گی۔مریم نواز کی ہدایت پر تونسہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دیگر طبی مراکز میں ایڈز کے علاج کیلئے خصوصی مراکز قائم کر دیئے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز سے متاثرہ بچوں کے علاج میں کوئی کمی یا کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ایڈز کے پھیلاؤ کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مرض کے رسک سے بچاؤ کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کا حکم بھی دیا۔

Previous Post

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’یوم القدس‘ آج منایا جائے گا

Next Post

ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

Next Post
ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم