Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

جمعتہ الوداع! ملک بھر میں عبادات کا اہتمام، سکیورٹی ہائی الرٹ

Web Desk by Web Desk
مارچ 28, 2025
in پاکستان
0
جمعتہ الوداع! ملک بھر میں عبادات کا اہتمام، سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور:آج رمضان کا آخری جمعہ ہے جو ہمیں اس ماہ مقدس سے جدا کر رہا ہے جس نے ہمیں ہر گھڑی اللہ کی عطا کردہ بے شمار رحمتوں، نعمتوں سے ہر لمحہ نوازا، آج کی مناسبت سے مسلمانوں کی جانب سے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے پیش نظر میں ملک سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو جمعۃالوداع کہتے ہیں، الوداع کے لغوی معنی رخصت کرنے کے ہیں چونکہ یہ آخری جمعۃ المبارک ماہ صیام کو الوداع کہتا ہے اس لئے اس کو جمعۃ الوداع کہتے ہیں۔جمعۃ الوداع اسلامی شان و شوکت کا ایک عظیم اجتماع عام ہے، یہ اپنے اندر بے پناہ روحانی، نورانی کیفیتیں رکھتا ہے اور یہ جمعہ اس لحاظ سے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ اب اس ماہ مقدس کے وداع ہونے کا وقت قریب آگیا ہے جس میں مسلمانوں کیلئے عبادات کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔

آج اس ماہ منور کا آخری جمعہ ہے جو ہمیں اس ماہ مقدس سے جدا کر رہا ہے جس نے ہمیں ہر گھڑی اللہ کی عطا کردہ بے شمار رحمتوں، نعمتوں سے ہر لمحہ نوازا، یہ ماہ مقدس ہم سے رخصت ہونے کو ہے، رمضان کے اس جمعہ کا ثواب بھی بہت زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ پورے عالم اسلام کے مسلمان جمعۃ الوداع کو بڑے ذوق اور پورے اہتمام کے ساتھ عبادت کرتے ہیں، ساتھ ساتھ ان کا دل بھی بوجھل اور غمگین ہوتا ہے کہ نہ جانے اگلے سال کس کے مقدر میں پھر یہ مبارک لمحات آئیں گے یا نہیں۔آج کے یوم سعید کو پوری دنیا کے مسلمان قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لئے ’’یوم القدس‘‘ کے طور پر بھی مناتے ہیں اور تجدید عہد کرتے ہیں کہ وہ قبلہ اوّل بیت المقدس یعنی مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لئے ہر ممکن جدو جہد کریں گے۔

بیت المقدس اس عظیم عمارت کا نام ہے جو نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام آسمانی مذاہب کیلئے بھی مقدس اور محترم مقام ہے، مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں کا پہلا قبلہ اوّل ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے، مسجد اقصیٰ کا ذکر قرآن کریم کے پندرھویں پارہ میں آیا ہے۔اسی سرزمین میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت بھی ہوئی، بہت سے انبیاء کرامؑ یہاں تشریف لائے اسی وجہ سے اسے انبیاء کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے، آئیں! سال کے سب سے عظیم دن ہم سب مل کر قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

Previous Post

ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

Next Post

کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ

Next Post
ٹرین کے ٹکٹوں پر 20 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان

کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم