Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار

Web Desk by Web Desk
مارچ 28, 2025
in پاکستان
0
دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار

فیصل آباد میں دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنیوالے مرکزی ملزم کو پولیس نے متاثرہ فیملی کی نشاندہی پر گرفتار کرلیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کارکردگی پر پولیس کی تعریف کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے علاقے ساندل بار میں دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنیوالے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم علی شیر کو متاثرہ فیملی نے خود سے شناخت کے بعد نامزد کیا تھا، ملزم متاثرہ فیملی کے گاؤں کا ہی رہائشی ہے، دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز تین ملزمان کیخلاف دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں اجتماعی زیادتی کے ملزم کی چند گھنٹوں میں گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی، انہوں نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملزم علی شیر کے 2 ساتھیوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے اور دلخراش واقعے کے ذمہ دار ملزمان کو سخت سزا یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی۔مریم نواز نے کہا کہ خواتین کے خلاف زیادتی کے واقعات قطعاً قابل قبول نہیں، خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے، زیادتی کے واقعات شرمناک ہیں، سدباب کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

Previous Post

بیٹریوں کی درآمد پر کسٹم ویلیو پر نظرثانی کا فیصلہ

Next Post

اتحاد سے ہی ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے، چوہدری شجاعت

Next Post
اتحاد سے ہی ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے، چوہدری شجاعت

اتحاد سے ہی ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے، چوہدری شجاعت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم