سورج گرہن کا آغاز کل (29 مارچ) کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 51 منٹ پر ہوگا.دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچے گا جبکہ سورج گرہن کا اختتام شام 5 بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔
یہ سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، یورپ، نارتھ ایشیا، نارتھ امریکا اور افریقہ کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کو ہوگا جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان میں آ جاتا ہے، جس کے بعد زمین سے سورج کا کچھ یا پھر پورا حصہ نظر نہیں آتا