Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

Web Desk by Web Desk
مارچ 28, 2025
in بین الاقوامی
0
میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر سگائنگ سے 16 اور 18 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا

میانمار کے وسطی حصے میں جمعے کو دوپہر مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ 50 سے زیادہ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بنکاک کے چٹوچک محلے میں ایک زیر تعمیر فلک بوس عمارت کو منہدم ہونے سے 43 مزدور ملبے تلے دب گئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں میٹرو اور ریل کی سروسز معطل کردی گئیں، جبکہ چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیٹونگتھرن شنواترا صورت حال کا جائزہ لینے کےلیے ہنگامی اجلاس کر رہی ہیں، جبکہ چین کے ارضیاتی مرکز نے یونان میں زلزلے کی شدت 7.9 بتائی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بنکاک اور دیگر شہروں میں عمارتیں ہلتی ہوئی دکھائی دیں، جبکہ لوگ گھبرا کر سڑکوں پر بھاگنے لگے۔ ایک ویڈیو میں بلند و بالا عمارت کے اوپر موجود انفینٹی پول سے پانی گرتا ہوا دکھائی دیا، جبکہ ایک اور ویڈیو میں ایک گھر کے چھوٹے سے پول میں پانی شدت سے ہل رہا تھا، جس سے چھوٹی چھوٹی سونامی جیسی لہریں بن رہی تھیں۔ایک اور ویڈیو میں ایک بلند عمارت کے مکمل طور پر گرنے کا منظر دکھائی دیا، جس میں دھوئیں اور ملبے کا بڑا بادل نظر آ رہا تھا۔سوشل میڈیا پر کچھ اطلاعات ہیں کہ میانمار میں آنے والے اس زلزلے کی شدت سے پرانے سگائنگ برج کے کچھ حصے گرگئے ہیں۔

یاد رہے کہ میانمار میں زلزلے نسبتاً عام ہیں، جہاں 1930 سے 1956 کے درمیان سگائنگ فالٹ کے قریب 7.0 یا اس سے زیادہ شدت کے چھ زلزلے آئے تھے، جو ملک کے شمال سے جنوب تک پھیلا ہوا ہے۔ 2016 میں میانمار کے قدیم دارالحکومت باگان میں 6.8 شدت کے زلزلے سے تین افراد ہلاک ہوئے تھے، جبکہ سیاحوں کی مقبول جگہ پر موجود مندروں کی دیواریں بھی گرگئی تھیں۔

Previous Post

2025 کا پہلا جزوی سورج گرہن کل ہوگا، پاکستان میں دکھائی نہیں دیگا

Next Post

جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ

Next Post

جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم