Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سعودی عرب سمیت دیگرخلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

Web Desk by Web Desk
مارچ 30, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
سعودی عرب سمیت دیگرخلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سیمت دیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر اور یمن میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں نمازعیدالفطراداکردی گئی۔کویت، ترکیہ اور افغانستان میں بھی آج عید منائی جارہی ہے ۔ ایران، عمان، بھارت اور بنگلادیش میں عیدالفطر پیر کو ہوگی ۔ ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی اور آسٹریلیا میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا۔ عید الفطر اکتیس مارچ بروز پیر ہوگی۔سعودی عرب میں عید الفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں منعقد ہوئے، مسجد الحرام میں نماز عید کی امامت الشیخ عبدالرحمن السدیس نے کی۔مسجد نبویؐ میں نمازعید شیخ عبداللہ کی امامت ادا کی گئی، جہاں لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی، مسجد نبوی میں نماز کی امامت شیخ عبداللہ نے کی اور خطبہ دیا، خطبات میں مسلمانوں کو اخوات، اتحاد اور خیر خواہی کی تلقین کی گئی۔

عیدالفطر کے خطبے کے بعد عالم اسلام کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے بھی مسجد الاقصیٰ میں عید کی نماز ادا کی۔نماز عیدالفطر اور خطابات کے بعد امتِ مسلمہ کی سلامتی اور خیر و برکت کی دعائیں کی گئیں، جس کے بعد ایک دوسرے سے بغلگیر ہو کر عید الفطر کی مبارکباد دی گئی۔امریکی ریاست نیوجرسی میں بھی عیدالفطرآج منائی جائے گی۔ مسلم سوسائٹی آف جرسی نے باضابطہ اعلان کردیا۔ یورپ کے کچھ حصوں میں آج جبکہ کچھ میں پیرکو عید منائی جائے گی۔ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، بعض آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد اس بار ماہ رمضان 29 روزوں کا ہوا اور اب وہاں عید آج ہوگی، جبکہ پاکستان میں شوال کا چاند تشکیل پاگیا ہے۔

Previous Post

ڈی جی انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی فرزانہ الطاف شاہ معطل

Next Post

صدر اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی؟

Next Post
صدر اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی؟

صدر اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم