Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایکس میں پیمنٹ سروس کو جلد متعارف کرانے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
اپریل 2, 2025
in ٹیکنالوجی
0
ایکس میں پیمنٹ سروس کو جلد متعارف کرانے کا فیصلہ

ایلون مسک کافی عرصے سے ایکس (ٹوئٹر) کو چین کی وی چیٹ ایپ جیسا بنانے کی بات کر رہے ہیں اور اب اس حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے ایکس منی کو لانچ کیا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد ایکس صارفین کو پیمنٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے، اس پیمنٹ سروس کو 2025 میں کسی وقت باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

اس کا بنیادی مقصد مالیاتی ٹرانزیکشنز کو براہ راست سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنانا ہے جس سے اسے سپر ایپ کی شکل دینے میں مدد ملے گی.ایکس منی کے آفیشل اکاؤنٹ کے مطابق یہ آپ کے تمام مالیاتی اقدامات کا حل ہے، اس سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے متعدد پیمنٹ فیچرز کو متعارف کرایا جائے گا۔ایکس کی سی ای او Linda Yaccarino نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ایکس منی کا پہلا آفیشل شراکت دار ویزا ہوگا، اس شراکت داری سے صارفین کو ویزا ڈائریکٹ کے ذریعے پیسے بھیجنے یا موصول کرنے میں مدد ملے گی۔

ایکس منی میں صارفین کو ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کنیکٹ ہونے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ پیمنٹ سروس کو استعمال کرسکیں۔اس کے علاوہ بینک اکاؤنٹس میں براہ راست پیسے ٹرانسفر کرنے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔اس سروس کو سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا جائے گا اور پھر دیگر خطوں کا رخ کیا جائے گا جس کا انحصار وہاں قانونی اور مالیاتی منظوری ملنے پر ہوگا

Previous Post

مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمت سے متعلق وضاحت دیدی

Next Post

نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں: کپتان محمد رضوان

Next Post
نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں: کپتان محمد رضوان

نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہیں مگر یہ کوئی معذرت نہیں: کپتان محمد رضوان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم