Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے پر اضافی کٹوتی کی خبروں کا ڈراپ سین

Web Desk by Web Desk
اپریل 2, 2025
in تجارت
0
دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے پر اضافی کٹوتی کی خبروں کا ڈراپ سین

حال ہی میں ایک شہری نے اپنے بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم پر رَش دیکھ کر ایک قریبی نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم جب انہوں نے دوسرے نجی بینک کے اے ٹی ایم میں اپنا کارڈ ڈالا تو سکرین پر ایک پیغام نمودار ہوا جس میں درج تھا کہ بیلنس انکوائری پر 100 روپے جبکہ کیش نکلوانے پر 750 روپے چارج ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ میں بینک حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر کوئی اضافی چارجز عائد نہیں کیے گئے، بلکہ یہ ایک تکنیکی مسئلہ تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو غلط معلومات دی جا رہی تھیں۔ انہوں نے ان صارفین کے دعوؤں کو مسترد کیا کہ ان کے اکاؤنٹس سے واقعی اضافی رقم کاٹی گئی۔بینک حکام کے مطابق سسٹم میں آنے والی خرابی کو دُور کر دیا گیا ہے، اور اب صارفین کو ایسا کوئی پیغام سکرین پر نظر نہیں آرہا۔

ڈیجیٹل معیشت کے ماہرین کے مطابق بعض اوقات بینکنگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث اے ٹی ایمز پر اس طرح کے غلط پیغامات آسکتے ہیں، اور ایسے مواقع پر بعض صارفین سے غیرمتوقع کٹوتی بھی ہو سکتی ہے۔ ینک فائلرز یا نان فائلرز سے کسی اضافی ٹیکس کی کٹوتی کے مجاز نہیں ہیں، لہٰذا اس طرح کے کسی بھی معاملے پر صارفین کو بینک سے فوری طور پر وضاحت طلب کرنی چاہیے۔بعض اوقات سائبر حملوں کے ذریعے بھی بینکوں کے ڈیجیٹل سسٹمز کو متاثر کیا جا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کے ساتھ دھوکا دہی کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں۔

اے

Previous Post

سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Next Post

وزیراعظم کا عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان

Next Post

وزیراعظم کا عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • امریکا و اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی صدر کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم